جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

حکومت نے نرسوں کو بڑی خوش خبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپور کی حکومت نے نرسوں کو بڑی خوش خبری سنادی، میڈیکل نرسز کے لئے ایک لاکھ ڈالر تک کے بونس کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نرسوں کو اس رقم کی ادائیگی بیس سال کے عرصے میں یا ان کی ریٹائرمنٹ کے وقت تک کردی جائے گی۔

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ سنگاپور کی حکومت نے نرسوں کے صحت عامہ کے شعبے میں کام کرتے رہنے کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کو ایک لاکھ سنگاپورین ڈالر تک کا بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں 29,000 نرسیں اس بونس کو لینے کی اہل ہوں گی۔

- Advertisement -

وزیر صحت اونگ یے کنگ کا کہنا تھا کہ ملک میں 29,000 نرسیں اس بونس کو لینے کی اہل ہوں گی، جن میں وہ غیر ملکی نرسیں بھی شامل ہیں جنہوں نے سنگاپور میں کم از کم چار سال تک کام کیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت ان نرسوں کو یہ رقم یا تو بیس سال کے عرصے میں یا ان کی ریٹائرمنٹ کے وقت تک ادا کی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ اس پر منحصر ہوگا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا وقت بیس سال کا عرصہ گزرنے سے پہلے آتا ہے یا اس کے بعد۔ اگر وہ بیس سال سے پہلے ریٹائر ہو جاتی ہیں تو ان کو یہ رقم ان کے ریٹائرمنٹ کے وقت تک ادا کر دی جائے گی۔

اونگ یے کنگ نے کہا کہ سنگاپور میں زیادہ تر غیر ملکی نرسیں پڑوسی ممالک بشمول ملیشیا، فلپائن اور میانمار سے آتی ہیں،ہم اچھا کام کرنے میں اپنی نرسوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

اینستھیسیا دینے میں غلطی پر مریض کے ساتھ کیا ہوا؟

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران غیر ملکی نرسیں معمول سے زیادہ تعداد میں سنگاپور چھوڑ گئی تھیں، جس سے ملک میں نرسوں کی کمی کا مسئلہ بڑھ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں