اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عہدے کا حلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عہدے کا حلف اٹھالیا ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مریم نواز سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں نو منتخب وزیراعلٰی مریم نواز کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا ، گورنرہاؤس کے سبزہ زار میں تقریب ہوئی۔

مریم نوازکی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے غیر ملکی مہمانوں کوبھی مدعو کیا گیا ہے، گورنرپنجاب بلیغ الرحمان، میاں نوازشریف اور شہبازشریف بھی اسٹیج پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

مریم نواز نے پنجاب کی وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مریم نواز سے حلف لیا۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوئیں، مریم نواز کو 220ووٹ ملے جبکہ آفتاب احمدخان نےصفر ووٹ حاصل کئے۔

ریم نواز سمیت لیگی اتحاد نے ووٹ کاسٹ کئے تاہم سنی اتحاد کونسل نے ووٹنگ کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں