جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

مکیش امبانی کی زندگی کا ’اصلی ڈان‘ کون ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے چند امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریبات ان دنوں شہ سرخیوں میں ہیں اور ایک سے ایک ویڈیوز و تصاویر سامنے آرہی ہیں۔

اننت اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز یکم مارچ کو ہوا تھا۔ تین روزہ شاندار تقریبات میں عالمی طور پر بااثر کئی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، ایونکا ٹرمپ، ہالی وڈ گلوکارہ ریحانہ سمیت بھارتی فنکاروں اور کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

اس موقع پر مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی نے ایک خصوصی پرفارمنس بھی پیش کی جس میں مکیش نے ڈان کا کردار نبھایا، جس کی ویڈیو بھی کافی وائرل ہورہی ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مکیش امبانی کو فلم ڈان سے شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کو بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ’ ڈان کو پکڑنا مشکل نہیں ناممکن ہے‘۔

جس کے بعد نیتا امبانی آتی ہیں اور مکیش انہیں دیکھ کر ڈر جاتے ہیں، وہ مکیش کو دیر سے آنے پر ڈانٹتی ہیں جسے دیکھ کر سب حیران رہ جاتے ہیں، نیتا کہتی ہیں’ لیکن اس ڈان کو میں نے پکڑ لیا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

جس پر مکیش نیتا کو کہتے ہیں ’ یس باس‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ہماری زندگی میں اصلی ڈان ایک ہی تھی ایک ہی ہے اور ایک ہی رہے گی، وہ ہے نیتا۔

مزید برآں، مکیش اور نیتا امبانی نے لازوال کلاسک سانگ "پیار ہوا اقرار ہوا” کی دھنوں پر رقص کیا، جس نے شام کی جادوئی تقریبات میں اضافہ کردیا، نیتا کو ایک شاندار سنہری ساڑھی میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جب کہ مکیش ایک کرتہ پائجامہ میں ملبوس تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں