منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھارت اہم ترین کھلاڑی کی خدمات سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

اس سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے اہم ترین کھلاڑی کی خدمات سے محروم ہوگئی۔

فاسٹ بولر محمد شامی ان فٹ ہونے کے باعث 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے ایکشن میں نظر نہیں آئے جبکہ حال ہی میں ان کی سرجری ہوئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے محمد شامی کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے ٹائم لائن بتائی ہے۔

جے شاہ نے بتایا کہ اس سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو سینئر فاسٹ بولر کی خدمات حاصل نہیں ہونگی

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ پیسر کامیاب سرجری کے بعد بھارت واپس آچکے ہیں اور ممکنہ طور پر ستمبر میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوران وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آجائیں گے۔

ہندوستانی ٹیم اس سال ستمبر میں بنگلہ دیش کی دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی میزبانی کرے گی۔

واضح رہے کہ محمد شامی ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے جبکہ انجری کے ساتھ ہی انھوں نے میگا آئی سی سی ایونٹ بھی کھیلا تھا۔

ان کی گزشتہ ماہ پنڈلی کے پٹھے کی سرجری ہوئی تھی جبکہ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں