19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا حکومت پاکستان سے ’ایکس‘ کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایمنیسٹی نے سول سوسائٹی کی اٹھائیس تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں جس میں پاکستانی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایکس تک رسائی بحال کریں۔

اعلامیہ میں کہا ایسی کارروائیاں نہ صرف آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی جیسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں بلکہ ملک کے اندر مختلف آوازوں سمیت حقیقی سیاسی بات چیت کو دبانے کی کوشش ہے۔

- Advertisement -

مشترکہ اعلامیہ میں پی ٹی اے کی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، پی ٹی اے نے ایکس کی بندش سے متعلق کوئی وجہ نہیں بتائی اور پورے انٹرنیٹ پلیٹ فارم کو بلاک کر کے اپنے اختیار سے تجاوز کیا۔

ایمنیسٹی نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے فیصلوں کے حوالے سے شفاف طریقے سے کام کرے جو انٹرنیٹ کے آزادانہ استعمال کو متاثر کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان بھر میں ایکس کی سروس 17 فروری سے بند ہے اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود تاحال بحال نہ ہوسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں