منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

قرآن پاک بہت واضح اور آئینے کی طرح شفاف ہے: ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے قرآن کو ’کرسٹل کلیئر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کو گہرائی سے پڑھنے کے بعد فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار اداکار ول اسمتھ نے حال ہی میں ’بگ ٹائم پوڈ کاسٹ‘ پروگرام میں انٹرویو کے دوران بتایا کہ’ گزشتہ رمضان میں نے قرآن پڑھا، گزشتہ دو سال میرے لیے مشکل تھے اور میں روحانیت کی تلاش میں تھا اس دوارن میں نے تمام مقدس کتابیں پڑھ لیں‘۔

ہالی ووڈ اداکار نے کہا کہ یہ میری زندگی کا وہ دور تھا جب میں اپنے دل کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینا چاہتا تھا، مجھے سادگی پسند ہے، یہ مقدس کتاب بہت آسان ہے اور قرآن پاک میں زندگی کا ہر پہلو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، ہم قرآن پاک پڑھتے ہوئے کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوسکتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MBC Masr (@mbcmasrtv)

- Advertisement -

ول اسمتھ کا کہنا تھا کہ کاش میں بتاسکتا کہ  مقدس کتاب میں موسیٰ علیہ السلام کا کتنا ذکر ہے، میں نے  قرآن  میں موسیٰ علیہ السلام اور ان کے تجربات  کو  پڑھا، اس میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا جتنی بار ذکر  ہوا ہے میں حیران رہ گیا، مجھے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کہانی اور ان  کے تجربے نے بہت متاثر کیا۔

 ہالی وڈ اداکار نے انکشاف کیا کہ انھوں نے قرآن کے علاوہ یہودیت اور عیسائیت کی مقدس کتابیں بھی پڑھیں اور حیران رہ گئے کہ کس طرح 3 مقدس کتابیں قرآن ، توریت اور بائبل ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔

 توریت سے بائبل اور پھر قرآن، میں حیران تھا کہ یہ تینوں ایک ہی کہانی کی طرح ہے، ابراہیم علیہ السلام کو انبیاء کے والد اور ان کی نسل سے اسماعیل علیہ السلام اور اسحاق علیہ السلام آئے، اس سلسلہ نبوت کی پوری تصویر کو سمجھنا بے حد  خوبصورت تھا، مجھے قرآن پاک پڑھ کر دلی سکون ملا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں