26.6 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

خطے میں مسائل کی جڑ اسرائیل ہے، ایرانی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسماعیل ہانیہ سے ملاقات میں کہا کہ غزہ کی عوامی مزاحمت کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین اب عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے، غزہ کی صورتحال امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک کیلیے غزہ کی صورت حال انتہائی شرمناک ہے۔

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں موجود حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہانیہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

- Advertisement -

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، خطے میں مسائل کی جڑ اسرائیل ہے۔ غزہ کی عوامی مزاحمت کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین اب عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے۔

حماس کے چیف اسماعیل ہانیہ نے ملاقات میں ایرانی صدر کو غزہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

اسرائیلی فوج نے سفید پرچم اُٹھائے دو فلسطینیوں کو بھی نہ بخشا

ہانیہ نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد فلسطینی عوام نے مزاحمت کی ایسی مثال پیش کی ہے جو کہ اس سے پہلے کبھِی نہیں دیکھی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں