اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں شوال کے چاند سے متعلق اپ ڈیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان اور ماہرفلکیات شریک ہیں۔ شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق اعلان اعلیٰ عدالتی کونسل کرے گی۔

سعودی شہریوں کو بھی چاند نظر آنےکی صورت میں شہادت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

سعودی عرب میں شوال کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

- Advertisement -

سعودی ماہرین فلکیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مملکت میں عید الفطر بدھ کو ہونیکا امکان ہے، ماہرین فلکیات کہتے ہیں کہ سعودی عرب میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی چاند دیکھنے والی کمیٹی نے تمام مسلمانوں سے پیر کی شام 29 رمضان المبارک 1445 ہجری کو شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں