12.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ہم شکلیں نہیں ٹیلنٹ دیکھتے ہیں: ندا ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ ٹیم میں ہم شکلیں نہیں دیکھتے ٹیلنٹ دیکھتے ہیں۔ 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ٹرافی کی رونمائی کے موقعے پر پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی افریقا جب بھی پاکستان آئی تو سیریز اچھی رہی، سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے بہت اہمیت کی حامل ہے ہم یہ سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ساتھ سیریز سخت ہوگی، ہماری فٹنس پر بہت کام کیا گیا ہے ہم پلان کے مطابق میچ ٹو میچ تیاری کررہے ہیں۔

ندا دار کا کہنا تھا کہ ہوم گراونڈ پر سیریز ہے اچھا موقع ہے جیت کر پوائنٹس لیں گے، کاکول میں کیمپ لگ چکا ہے، رمضان میں روزے میں بھی کھلاڑیوں نے بھرپور فٹنس پر کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ویمنز کھلاڑیوں کا پول بڑھ گیا ہے جو خوشی کی بات ہے، ہم شکلیں نہیں دیکھتے ٹیلنٹ دیکھتے ہیں، ٹیم میں پول بڑھنے سے مقابلے کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل بہت جلد گرلز کا بھی ہوگا، لیگز کے انعقاد سے ٹیلنٹ ملتا ہے، پاکستان ویمن کے بارے میں تاثر غلط ہے کہ ہم چھکے نہیں مار سکتے، گذشتہ سیریز ہم نے چھکے لگا کر ہی کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں