ممبئی: انڈین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور نامور کامیڈین منور فاروقی نے بالآخر میک اپ آرٹسٹ مہ جبین کوٹ والا سے اپنی دوسری شادی پر ردعمل ظاہر کر دیا ہے۔
چند روز قبل بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بگ باس سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی نے دو ہفتے قبل اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں دوسری شادی کرلی تھی تاہم اب انہوں نے شادی کی تصدیق کردی۔
اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے جمعے کے دن اپنی دوسری شادی کے بعد ممبئی میں منظر عام پر آئے، کامیڈین نے فوٹوگرافروں کی جانب سے مبارکباد دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کی ہے۔
View this post on Instagram
منور فارقی کی نئی ویڈیوز آن لائن سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ویڈیو میں بگ باس 17 کے فاتح ایک عمارت سے نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جب ان کی تصویر لینے کے لیے باہر پاپرازی نے انھیں اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے پر مبارکباد دی تو وہ شرماتے ہوئے نظر آئے۔
بگ باس17 کے فاتح منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی
جیسے ہی پاپرازی نے مبارکباد دیے، منور فاروقی نے عاجزی کے ساتھ جواب دیا ’’شکریہ‘‘، اگرچہ انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں تفصیل سے بات نہیں کی لیکن یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے اپنے رشتے اور مہزبین سے شادی کے ذکر پر اس طرح کا ردعمل دیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ منور فاروقی کی دوسری اہلیہ مہہ زبین کوٹ والا ’لندن کالج اف میک اپ‘ کی سرٹیفائیڈ میک اپ آرٹسٹ ہیں، دوسری خفیہ شادی کی خبر کو چند روز تک راز رکھنے کے بعد آخر کار نوبیاہتا دلہنیا کے ہمراہ منظر عام پر آئے تھے۔