جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

ٹرمپ پر حملہ روکنے میں ناکامی پر سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی پر سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی ہو گئیں۔

امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے حملہ روکنے میں مکمل ناکامی کا اعتراف کیا تھا جس پر ریپبلکن اور ڈیموکریٹس نے سیکرٹ سروس کی سربراہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے کہا کہ کمبرلی چیٹل نے منگل کو اسٹاف کو ایک ای میل بھیجی جس میں ان کے عہدے سے مستعفی ہونے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

- Advertisement -

سی آئی اے امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 13جولائی کوہم اہم رہنما کی حفاظت میں ناکام رہے، ڈائریکٹرسیکرٹ سروس ایجنسی کی کسی بھی کوتاہی کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں۔

ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے کمبرلی چیٹل سے تندوتیز سوالات کیے۔ چیٹل نے تسلیم کیا ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکورٹی ناکامی ہے۔

کمیٹی نے پوچھا کہا کہ مشکوک شخص کی اطلاع کے باوجود ٹرمپ کو اسٹیج پر کیوں جانے دیا؟ تو کمبرلی چیٹل نے بتایا کہ کسی پرشک ہونا اور حملے کا خدشہ ہونا دو علیحدہ باتیں ہیں، ریلی کے لئے ہم سے جو سیکیورٹی مانگی گئی تھی ہم نے وہ فراہم کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس حملے میں بال بال بچے تاہم سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں