ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

ویڈیو: ’کیک‘ نے فٹبال میچ رکوا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ناروے میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں نے ریفری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے فش کیک ودیگر اشیا میدان میں پھینکیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناروے میں رسنبورگ بی کے اور للسٹورم کے درمیان میچ کک آف کے محض چند منٹ بعد ہی فش کیک پھینکیں جانے کی وجہ سے روک دیا گیا۔

تماشائیوں کی جانب سے ریفری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے میدان میں فش کیک، ٹینس بالز اور اسموگ بم پھینکے گئے تھے۔

- Advertisement -

دونوں ٹیموں کے درمیان اسکور 0-0 تھا جب میچ کو باضابطہ طور پر معطل کردیا گیا۔

تماشائیوں کا کہنا تھا کہ ریفریوں کو فیصلے کرنے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے اور اس دوران گیمز کو طویل تعطل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کچھ شائقین نے بینر اٹھا رکھا تھا جس میں درج تھا کہ ’ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے، ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) چلے جائیں گے۔‘

بعدازاں للسٹروم نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ میچ کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں