بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں پُرسکون انداز میں کشتی کی سواری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پرینیتی چوپڑا نے ویڈیو پر لکھا کہ ’’ اپنی مرضی کے مطابق زندگی جیو ‘‘ ساتھ ہی ایک تفصیلی نوٹ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ’ اس مہینے میں نے کچھ توقف کیا اور اپنی زندگی پر غور کیا، میں اس نتیجے پر پہنچی کہ آپ کے سوچنے کا انداز ہی سب کچھ ہے‘۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ’ غیر اہم چیزوں (یا لوگوں) کو اہمیت نہ دیں اور اپنی زندگی کا ایک لمحہ بھی ضائع نہ کریں، زندگی ایک ٹک ٹک گھڑی ہے ہرلمحے کو اپنی پسند سے گزاریں، دوسروں کے لیے جینا چھوڑ دیں، دنیا کیا سوچے گی اس کی پرواہ نہ کریں ‘۔
پرینیتی چوپڑا نے لکھا کہ جب آپ دوسروں کی رائے سے ڈرتے ہیں تو آپ اپنی زندگی جینا چھوڑ دیتے ہیں اور بعد میں اس سے بڑا کوئی پچھتاوا نہیں ہوگا، زہریلے لوگوں کو اپنی زندگی سے باہر پھینکنے سے بالکل نہ ڈریں۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے مزید لکھا کہ ’ دنیا کیا سوچ سکتی ہے اس کی پرواہ کرنا چھوڑ دیں،اپنے خود کو اور اپنے لوگوں کو خوش رکھیں، چیزوں کے بارے میں اپنے ردعمل کو تبدیل کریں، زندگی بہت چھوٹی ہے تو اس زندگی کو ایسے گرزاریں جس طرح آپ چاہتے ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے اس پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ ’ کیا یہ پیغام کسی خاص فرد کے لیے ہے‘؟۔
خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا گزشتہ سال 24 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔