اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمنز نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 141 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔

- Advertisement -

کپتان چمای اتھاپاتھو نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انوشکا سنجیوانی 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، دلہاری 17 اور ہرشیتھا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے چار وکٹیں حاصل کیں، کپتان ندا نڈار اور عمیمہ سہیل ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکیں۔

اس سے قبل پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا۔

منیبہ علی نے 37 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، گل فیروزہ 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

فاطمہ ثنا اور کپتان ندا ڈار 23، 23 رنز بنائے، سدرہ امین 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں، عالیہ ریاض 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

سری لنکا کی جانب سے پرابودھنی اور دلہاری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت، بنگلہ دیش ویمنز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

بھارت ویمنز نے بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے آؤٹ کلاس کیا، بھارت نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا جانے والا 81 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Star Sports India (@starsportsindia)

بھارت کی رینوکا سنگھ کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں