جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر کی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل کے میزائل حملے میں شہید ہونے والے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دوحہ میں ان کے گھر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچا دیا گیا۔

دوحہ سے عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ امام محمد عبدالوہاب جامع مسجد میں ادا کی جائیگی، نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی مقامی قبرستان میں تدفین ہوگی۔

- Advertisement -

گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی تھی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی تھی۔

اسرائیل کا القسام بریگیڈ کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے تھے، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران پہنچے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں