ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کہاں ہو گی؟ وینیو سامنے آ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ آئندہ ماہ تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا مہمان بنے گا تاہم سیریز کے یو اے ای منتقلی کرنے کی افواہوں کے درمیان اس کے وینیوز سے پردہ اٹھ گیا ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئندہ ماہ 7 سے 28 اکتوبر تک کھیلی جائے گی، جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 سائیکل کا حصہ ہے۔ گزشتہ ہفتے سیریز کی یو اے ای منتقلی کے حوالے سے خبریں میڈیا میں سامنے آئیں تاہم پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے واضح کر دیا ہے کہ سیریز پاکستان میں ہی ہو گی۔

گزشتہ دنوں قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر چیئرمین پی سی بی نے واضح کر دیا کہ پاک انگلینڈ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ممکنہ طور پر ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بھی اس حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان، دوسرا میچ 15 سے 19 اکتوبر تک کراچی اور 24 سے 28 اکتوبر تک پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔

تاہم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول میچ چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کام کی وجہ سے پنڈی اسٹیڈیم منتقل ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ایک ٹیسٹ میچ بھی کراچی سے پنڈی منتقل کر دیا گیا تھا۔

انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس دورہ پاکستان کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں