جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

عالمی امن کو ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ عالمی امن کو ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر کی 28ویں سالانہ کانفرنس 4 سے 8 نومبر تک جاری رہے گی، آرمی چیف نے سینٹر فار پیس اینڈ اسٹیبلیٹی کی عمارت کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ اس موقع پر یو این انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن آپریشنز ودیگر حکام نے شرکت کی۔

- Advertisement -

آرمی چیف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت کئی امن مشنز کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن کی کوششوں کے باوجود کشمیریوں، فلسطینیوں کی حالت زار سامنے ہے، کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔

تقریب میں اعزازی مہمان جین پیئر لاکروکس نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے تعاون کا اعتراف کیا اور 28ویں آئی اے پی ٹی سی سالانہ کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کی تعریف کی۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا تقریب میں آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض شاہ نے استقبال کیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں