بالی ووڈ کی ابرتی ہوئی معروف اداکارہ و ماڈل اننیا پانڈے نے کہا ہے کہ لوگوں نے ’اسٹار کڈ‘ ہونے کو گالی بنادیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کو اسٹار کڈ ہونے کی وجہ سے خاصی تنقید کا سامنا رہتا ہے جس کے بارے میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی ہے۔
راج شامانی کے پوڈ کاسٹ پر اداکارہ نے اسٹار کڈ ہونے پر کہا کہ مجھے خود پر’اسٹار کڈ‘ کا لیبل لگائے جانا مناسب نہیں لگتا کیوں کہ `لوگوں نے اسٹار کڈ کو ایک گالی بنا دیا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی برا لفظ ہے۔
View this post on Instagram
اننیا پانڈے کا کہنا تھا کہ لوگ آپ کو بتاتے ہیں، جب لوگ اسکرین پر کچھ دیکھ رہے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ارے یہ اس کی بیٹی ہے، لوگوں کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لوگوں کو دیکھنا چاہیے کہ ہم نے کہا سے شروع کیا تھا۔
اننیا پانڈے نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بالی ووڈ میں اب دو گروہ بن گئے ہیں، جیسے لوگ کہتے ہیں کہ آپ اِن سائیڈر ہیں، آپ آؤٹ سائیڈر ہیں، انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، لوگوں نے ہم سب کو بہت کچھ دیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کا تعلق فلمی گھرانے سے ہے اور وہ ترقی کررہے ہیں اور ایسے لوگ بھی ہیں جو فلمی خاندان سے نہیں ہیں لیکن وہ زیادہ ترقی کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے شاہ رخ خان کی مثال پیش کی اور کہا کہ بھارت کا اتنا بڑا فلمی اسٹار کا تعلق کسی فلمی گھرانے سے نہیں ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ’اسٹار کڈ‘ کا لفظ بے عزت کرنے کیلئے استعمال کیا جانا اچھا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اننیا اداکار چنکی پانڈے اور بھاونا پانڈے کی بیٹی ہیں، چنکی 1980 کی دہائی کے آخر اور 1990 کی دہائی کے اوائل میں ایک اسٹار تھے۔