بھارتی یوٹیوبر نے امریکا میں سڑکوں پر ’زومبیز جیسے لوگوں‘ کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کا شہر سان فرانسسکو سرعام منشیات کے استعمال کے حوالے سے بدنام ہے جس کی وجہ سے اکثر اموات ہوتی ہیں۔
ٹیک کیپٹل کا دورہ کرنے والے بھارتی یوٹیوبر نے تصاویر شیئر کیں جس میں لوگوں کو نشے کی حالت میں دکھایا گیا ہے۔
ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں صارف ایشان شرما نے فٹ پاتھ پر لوگوں کے ایسے مناظر کو اجاگر کیا جو بے ہوش دکھائی دیتے ہیں یا بغیر سہارے کے سر جھکا کر چلنے میں جدوجہد کر رہے ہیں۔
شرما نے لکھا کہ ’یہ سان فرانسسکو ہے، امریکا کا ٹیک کیپٹل، دنیا کے روشن ترین ذہنوں کا گھر بھی ہے۔‘
یوٹیوبر نے شہر کو سب سے زیادہ غیر محفوظ جگہ قرار دیا جس کا اس نے کبھی دورہ کیا تھا یہ کہتے ہیں اس نے لکھا کہ یہاں زومبیز جیسے لوگوں سڑکوں پر چل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ارب پتی ایلوب مسک نے اسی طرح کے خدشات پر تنازع کو جنم دیا تھا۔
ٹکر کارلسن کے ساتھ انٹویو میں ٹیلسا اور اسپیس ایکس کے سی ای او نے سان فرانسسکو کی بے گھر آبادی کو ’منشیات کے زومبی‘ کے طور پر بیان کیا تھا۔
مسک نے دعویٰ کیا تھا کہ شہر سے گزرنے والے ہر شخص کو لامحالہ ان فراد کا سامنا کرنا پڑے گا جو پرتشدد رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں یا منشیات کی لت سے دوچار ہوتے ہیں۔