ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

ایک شخص کو بچانے کی جنگ کے بجائے ملک بچانے کی بات کرنی چاہیے، عظمیٰ بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص کو بچانے کی جنگ کے بجائے ملک بچانے کی بات کرنی چاہیے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلیے ہمیں متحد ہونا ہوگا لیکن جہاں پی ٹی آئی کا فسادی ٹولہ بیٹھا ہو وہاں پر متحد ہونا بھی مشکل ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں ایک نیا نیشنل ایکشن پلان بنانا ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف نے معاملے کو اچھی طرح ٹیک اپ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کا وزیر اعلیٰ کے پی کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو بچانے کی جنگ کے بجائے ملک بچانے کی بات کرنی چاہیے، ملک سب کا ہے پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کے عوام کا خیال رکھنا ہوگا، امن صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے اس سے یہ نہیں بھاگ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کو حکومت کے ساتھ نہیں بٹھا سکتے، پی ٹی آئی کے باقی لوگ حکومت کے ساتھ بات کر سکتے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت افغانستان میں وفود بھجوانے میں مصروف ہے، کل قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے ایک مذمت کا لفظ نہیں بولا گیا، ان کو بی ایل اے کے خلاف بولنا چاہیے تھا۔

دوسری جانب، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ پاکستان پر زخم ہے لہٰذا فوری اے پی سی بلائی جائے، سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بروقت آپریشن کر کے سانحہ اے پی ایس جیسے واقعے سے بچایا گیا، ہماری افواج روز قربانیاں دے رہی ہے، پورے ملک میں کہیں بھی دہشتگردی ہو وہ قابل مذمت ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ 36 گھنٹے گزر گئے لیکن وفاقی وزرا کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا، ہم اس واقعے کی فوری انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں