اشتہار

‘مکان برائے فروخت – ساتھ میں بیوی ’فری

اشتہار

حیرت انگیز

انڈونیشامیں ایک انتہائی منفرد اوردلچسپ اشتہارنے سوشل میڈیا پردھوم مچادی، اشتہارمیں ایک مکان مالکن نے اپنا گھر خریدنے والے کو شادی کی پیشکش کردی۔

اشتہار کا زیادہ تر حصہ ایسا ہی ہے جیسےکہ کوئی عام اشتہارہوتا ہے یعنی ایک منزلہ مکان ، جس میں دو کمرے، دو باتھ روم اور مچھلیوں کا تالاب ہے فروخت کیا جارہا ہے۔

لیکن ساتھ ہی ایک ایسی آفر بھی ہے جو کہ انتہائی منفرد ہے یعنی اگر خریدار چاہے تو مکان کی مالکن سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کرسکتا ہے، اشتہار میں چالیس سالہ خوبرو بیوہ ’وینا لیا‘ کی تصویر بھی ہے جوکہ ایک بیوٹی سیلوں کی مالک بھی ہیں۔

- Advertisement -

اشتہار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شرائط و ضوابط کے مطابق سودا ہوگااور آفر صرف سنجیدہ خریداروں کے لئے ہے، مکان کی مارکیٹ ویلیو 999 ملین انڈونیشن روپیہ (75ہزار امریکی ڈالر) ہے۔

انڈونیشن عوام سوشل میڈیا کے دیوانے ہیں لہذا یہ اشتہار جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔

مکان مالکن نے اس معاملے میں فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں اشتہار کے ردعمل سے انتہائی خوشگوار حیرت ہوئی‘۔ لوگوں کی اس معاملے میں دلچسپی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ صحافی اور پولیساہلکار تفتیش کے لئے مجھ تک آرہے ہیں۔

IndonesiaHouse2

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں