اشتہار

فیس بک پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں دشواری، فیس بک کی معذرت

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : فیس بک پر پوسٹس، لنکس اور تصاویر کے غائب ہونے پر صارفین نے اپنا شدید ردِعمل دیا ہے، فیس بک نے اپنے صارفین سے معذرت کرلی۔

یہ معاملہ جمعرات کو اس وقت شروع ہوا، جب سافٹ ویئر میں خرابی پیدا ہوئی تھی، صارفین کو اس وقت سخت کوفت کا سامنا ہوا تھا، جب وہ اپنے اسٹیٹس پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرنے میں یا لنک پوسٹ کرنے میں وارننگ وصول کررہے تھے۔

- Advertisement -

جس میں کہا جارہا تھا کہ آپ سکیورٹی پالیسی کی خلاف ورزی کررہے ہیں، فیس بک نے اپنے صارفین سے نہ صرف معذرت کی بلکہ خرابی دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس سے قبل بھی مختلف ملکوں میں دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطوں کی معروف ویب سائیٹ "فیس بک” صارفین کو عارضی طور پر تعطل کا سامنا کرنا پڑا تھا،  جس کی وجہ سافٹ ویئر کے نیٹ ورک میں آنی والی خرابی تھی، یہ سروس تقریباً چالیس منٹ کے تعطل کے بعد بحال ہوئی تھی۔

فیس بک 2004ء میں منظر عام پر آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا میں انٹرنیٹ پر سماجی رابطوں کی ایک مقبول ترین ویب سائٹ بن گئی۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں دو ارب سے زائد لوگ فیس بک استعمال کر رہے ہیں لیکن روزانہ تقریباً 86 کروڑ چالیس لاکھ لوگ اس سے استفادہ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں