منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

شہری کو اغوا کرکے لاکھوں روپے رشوت لینے والا پولیس افسر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اینٹی کرپشن سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے رشوت لینے والے سی آئی اے پولیس انسپکٹر کو گرفتار کر لیا۔

ڈائریکٹراینٹی کرپشن امتیاز ابڑو کے مطابق انسپکٹر عابد علی کو 1 لاکھ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، انسپکٹر شہری عدنان کےخاندان سے پہلے ہی 30 لاکھ وصول کر چکا تھا۔

ڈائریکٹراینٹی کرپشن نے بتایا کہ شہری عدنان دبئی سےکراچی 25 مارچ کو پہنچا تاکہ یورپ جا سکے اور 7 اپریل کی رات صدر میں قائم نجی ہوٹل سے عدنان کو اغوا کیا گیا جس کے بعد عدنان کےخاندان سے انسپکٹرعلی پیسوں کومطالبہ کرتا رہا،  مطلوبہ رقم نہ ملنے پر 19 اپریل کو حب ریور روڈ سے گرفتاری ڈال کر ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

- Advertisement -

اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عدنان کے اہلخانہ سے 30 لاکھ وصول کرنے کے بعد 8 لاکھ کا مزید مطالبہ کیا گیا اور اسے ایک لاکھ کی رشوت وصول کرتے ہوئے اینٹی کرپشن نےگرفتار کیا، پولیس انسپکٹر عابدحسین پر مقدمہ درج کر کے صبح ریمانڈ حاصل کیاجائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں