اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طےپاگیا،باضابطہ اعلامیہ آج شام میں جاری ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب20کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہوگی، معاہدے کے تحت پروگرام کو مزید ایک ارب ڈالر کی وسعت دی جائے گی اس کے علاوہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کو جولائی دو ہزار تئیس تک توسیع کرنے کا بھی اعلان کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ آج شام میں جاری ہوگا۔  پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کیلئے پیشگی شرائط مکمل کرچکا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ نے ایک بار پھر آئی ایم ایف سے معاملات جلد حل ہونے کی نوید سنا دی

واضح رہے کہ شہباز حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے متعدد دور ہوئے، ان میں آئی ایم ایف نے شہباز حکومت سے مزید ٹیکسز کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔

شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت غریب عوام کو ٹیکسز تلے دباڈالا، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، گیس کی بلوں میں 335 فیصد اضافہ جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کا خاتمہ کیا اور ان تمام اقدامات کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں