پیر محل میں موٹر وے ایم تھری انٹر چینج کے قریب اونٹوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کےمطابق عیدالاضحیٰ پر فروخت کے لیے مویشی منڈی لائے گئے جانور فروخت نہ ہونے پر بیوپاری پیر محل سے واپس ملتان لے کر جا رہے تھے کہ اونٹوں سے بھرا ٹرک توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے موٹر وے ایم تھری انٹرچینج کے قریب الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک پر سوار 3 بیوپاری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے بیوپاری بھکر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔