جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

انتظار ختم !! عالیہ بھٹ نے خوشخبری سنادی، رنویرکے ساتھ تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نے عالیہ بھٹ نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ ساتھی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم ساز زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’گلی بوائے‘ معاشرے میں غریبوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور عدم مساوات پر بنائی جارہی ہے۔

فلم میں رنویر سنگھ ایسے لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں جو موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد اپنے گانوں کے ذریعے سماجی مسائل اجاگر کرتے ہوئے میوزک کی دنیا میں نام خوب نام کماتا ہے۔

مزید پڑھیں: رنویر سنگھ نے عالیہ بھٹ کا قیمتی لباس خراب کردیا، اداکارہ سیخ پا

اطلاعات تھیں کہ سلمان خان کی سفارش پر فلم ڈائریکٹر نے مرکزی کردار کے لیے کترینہ کیف کی بہن ازابیل کو منتخب کرلیا اور عالیہ بھٹ کو کاسٹ سے باہر کردیا مگر اتوار کے روز جب فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوا تو ساری قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔

عالیہ بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بذریعہ ٹویٹ مداحوں کو اطلاع دی کہ ’بلاآخر آج پہلا دن تھا، یہ فلم کچھ وجوہات کی بنا پر میرے لیے بہت زیادہ اہم ہے‘۔

رنویر سنگھ نے بھی فلم کی لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ساتھی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گلی بوائے کے سیٹ کی تصاویر شیئر کی گئیں جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ایک منظر ریکارڈ کروارہے ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نے نہایت سادہ نظر آرہی ہیں اور انہوں نے سر پر حجاب بھی لیا ہوا ہے جبکہ رنویر بھی سادہ ملبوسات میں نوجوان لڑکے کی طرح نظر آرہے ہیں۔

انسٹا گرام پراداکاروں کو نئے انداز میں دیکھ کر پرستاروں نے بہت سراہا اور بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے بھی مرکزی کرداروں کی کیمسٹری پر تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں