ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی میں 7 سالہ ابان کے قاتل کا پتا چل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قتل ہونے والے 7 سالہ ابان کا قاتل اس کا 15 سالہ کزن نکلا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق 15 سالہ کزن صفیان نے شکایتیں لگانے پر ابان کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، ملزم اور مقتول گھر میں ساتھ رہتے تھے۔

ذیشان صدیقی کے مطابق ملزم پر پہلے روز سے شک تھا اور پولیس ٹیمیں 24 گھنٹے کیس پر کام کر رہی تھی۔

- Advertisement -

قاتل نے پولیس کو دیے گئے بیان میں اعتراف کیا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، ابان کو پچھلی گلی سے لے کر پارک سے ہوتا ہوا گیا اور دھوبی گھاٹ میں قتل کیا، مین گیٹ سے ہوتا ہوا جھاڑیوں تک گیا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ ابان میری شکایتیں لگاتا تھا اور ماموں مجھے ڈانٹتے تھے، کچن کی چھری سے ابان کو قتل کیا اور پھر چھری دھو کر واپس کچن میں رکھ دی۔

دو روز قبل نامعلوم افراد کارڈیو اسپتال کے احاطے میں ابان کو شدید زخمی حالت میں پھینک کر فرار ہوئے تھے جس کے بعد معصوم چل بسا تھا۔

لواحقین نے بتایا تھا کہ ابان 2 گھنٹے قبل گھر سے چیز لینے نکلا تھا، لاپتا ہوا تو والدہ نے بچے کے والد کو فون پر اطلاع دی، مقتول کے والد کے برادر نسبتی نے لاش کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجی تو والد اسپتال پہنچا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ابان دوسری جماعت کا طالب تھا جبکہ 3 بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں