اشتہار

موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن اسکینڈل کیس میں اہم گرفتاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن اسکینڈل کیس میں اہم ملزم اسلم پیرزادہ کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم مٹیاری کے بڑے سیاسی خاندان کا فرنٹ مین ہے۔

تفصیلات کے مطابق مٹیاری موٹر وے ایم سکس میگا کرپشن اسکینڈل کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، نیب نے اسلم پیرزادہ کو حیدرآباد میں عدالتی احاطے سے گرفتار کیا۔

عدالت سے ملزم اسلم پیرزادہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کی گئی تھی، ملزم اسلم پیرزادہ ایم 6 موٹروے کرپشن کیس کےاہم کرداروں میں شامل ہے جبکہ مٹیاری کے بڑے سیاسی خاندان کا فرنٹ مین ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے سکھر حیدرآباد موٹر وے ایم 6 منصوبے میں پونے دو ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان راشد کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتارڈپٹی کمشنر نے اینٹی کرپشن کے سامنے کرپشن کی رقم واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے تاہم انھوں نے استفسار کیا کہ انھیں کس طرح اس کیس سے کلین چٹ دی جائے گی۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق عدنان راشد نے انکشاف کیا تھا کہ ’’میرے حصے کی رقم 450 ملین روپے میں نے گاؤں منتقل کی ہے، میں غائب کی گئی باقی رقم کا بریک اپ بھی اینٹی کرپشن کو بتانے کو تیار ہوں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں