پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ آپس کی بات ہے سال نو شروع تو کوئی بہت اچھا نہیں ہوا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امر خان نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں ان کی تیبل پر ڈونٹس موجود ہیں۔
امر خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے طویل پیغام بھی شیئر کیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’آپس کی بات ہے 2023 شروع تو کوئی بہت اچھا نہیں ہوا لیکن خوشی کا اظہار کرنے دیں، انشا اللہ، اور جو بھی میری پوسٹ پڑھ رہا ہے آئیے ہم آج کو بہتر کرنے کا مقصد بنائیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید لکھا کہ ’آئیں یہ یقین کرنے کی کوشش کریں کہ غلط کرنے سے صرف غلطیاں ہوں گی، آئیے سوشل میڈیا پر کسی اور کے طنز پر نہیں بلکہ اپنی زندگی میں خوشیاں تلاش کریں۔‘
اداکارہ نے آخر میں لکھا کہ ’میں نے صرف ڈونٹس کے ساتھ پوسٹ شیئر کی اور قسم کھاتی ہوں کہ اسے کھایا تک نہیں ہے، دیکھیں دوسروں کے لیے اپنی خوشی کو چھوڑ دیا، یہ نہیں چلے گا بھائی، بس بہت ہوگیا۔‘
View this post on Instagram
امر خان نے ہیش ٹیگ ’خوش آمدید 2023 کا بھی استعمال کیا۔‘
واضح رہے کہ امر خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں ’ابیر‘ کا منفی کردار نبھا چکی ہیں جس میں ان کے ہمراہ منیب بٹ نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔