اشتہار

ایشیائی ترقیاتی بینک کا اعلان ، پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کا اعلان کردیا ، منصوبے سے پندرہ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے اٹھارہ کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے اعلامیے میں کہا ہے کہ رقم پنجاب کےدو شہروں میں پانی کی فراہمی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر خرچ ہوگی، منصوبے سے پندرہ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ راولپنڈی میں پانی کی فراہمی اوربہاولپورمیں سالڈویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو وسعت دی جائےگی۔

- Advertisement -

یاد رہے 17 نومبر کو بھی ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے پچیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، رقم پنجاب اور کے پی کے میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کرنے پر خرچ ہوگی۔

اے ڈی پی کے اس منصوبے سے پنجاب اور کے پی میں ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی، منصوبہ این ٹی ڈی سی کے پراجیکٹ ، مالیاتی انتظام اور ٹرانسمیشن کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا.

ڈائریکٹرجنرل اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے، یہ منصوبہ دیہی علاقوں میں اقتصادی مواقع بھی فراہم کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں