بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

’آدی پروش‘ کے ڈائیلاگ رائٹر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے پر مجبور ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: متنازع فلم ’آدی پروش‘ کے ڈائیلاگ رائٹر منوج منتشیر نے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر بالآخر غیر مشروط معافی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈائیلاگ رائٹر منوج منتشیر کو فلم سنیما گھروں میں ریلیز ہونے سے قبل ہی شدید تنقید کا سامنا رہا۔ دیکھنے والی جہاں اس کے VFX کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں ڈائیلاگ پر بھی اعتراضات اٹھائے۔

16 جون کو ریلیز ہونے والی فلم میں بالی وڈ اسٹار کریتی سینن نے اداکار پربھاس کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا اور مختلف انٹرویوز میں متعدد وضاحتیں دینے کے بعد بالآخر منوج منتشیر نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

منوج منتشیر متنازع ڈائیلاگز کی وجہ سے دھمکیوں اور تنقید کی زد میں رہے۔ فلم دیکھنے والوں کا ایک گروہ اس کے ڈائیلاگز کے سخت خلاف ہے۔

انسٹاگرام پر منوج منتشیر نے لکھا کہ ’میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں کہ آدی پروش کے کچھ ڈائیلاگز سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ اس کیلیے میں آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔‘

انہوں نے لکھا کہ بجرنگ بالی ہمیں متحد رکھے، ہمیں اپنے سناتن اور قوم کی خدمت کرنے کی طاقت عطا کرے۔

اس سے قبل کچھ انٹرویوز میں منوج منتشیر نے فلم کے ڈائیلاگز کا دفاع کیا تھا جس کے بعد آدی پروش کی کمائی میں حیران کُن گراوٹ دیکھی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں