تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

اونٹنی اور سابق مالک کی جذباتی ویڈیو : دیکھنے والے بھی رو پڑے

ریاض : سعودی عرب میں اپنے سابق مالک کے ساتھ اونٹنی کے پیار اور وفاداری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین مناظر دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔

العربیہ نیٹ اور سبق ویب کے مطابق وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی اونٹنی نے اپنے سابق مالک کو دیکھا وہ بے قرار ہوگئی اوراس سے چمٹ گئی۔

لوگوں نے اونٹنی کو ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ سابق مالک سے چمٹی رہی۔ اس کی آنکھیں آبدیدہ تھیں۔ مقامی شہری نے اونٹنی فروخت کردی تھی اور کچھ عرصے بعد دونوں کا آمنا سامنا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ کئی عرب ملکوں میں اونٹوں کی بڑی اہمیت ہے، عرب صدیوں سے اسے "صحرا کے جہاز” کا نام دیے ہوئے ہیں۔

جزیرہ نمائے عرب میں صحرا نشینوں کی آمد ورفت کے لیے اونٹ استعمال ہوتے تھے، عرب معاشرے میں اونٹوں کی اہمیت آج کے جدید دور میں بھی برقرار ہے۔

Comments