تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مزید پانچ افغان فوجی حکام کے حوالے

راولپنڈی: پاک فوج نے پناہ کے لیے درخواست دینے والے پانچ افغان فوجیوں کو حکام کے حوالے کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افغان فوجیوں نے چترال کے ارندو سیکٹر پر پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5افغان فوجی نواں پاس کے مقام پر پانچ بج کر 45 منٹ پر افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 26 جولائی کو پاکستان میں پناہ لینے والے 5 افسران سمیت 46افغان فوجیوں کو پاک فوج نے افغانستان حکومت کے حوالے کیا گیا۔ افغان فوجیوں نے اپنے الوداعی پیغام میں دیکھ بھال پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا تھا۔

مذکورہ افغان فوجیوں کو بھی نواں کے قریب 12 بج کر 35 منٹ پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان فوج، بارڈرپولیس نے چترال ارندو سیکٹر پر پناہ کیلئے درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پناہ لینے والے 46 فوجی افغان حکام کےحوالے

آئی ایس پی آر کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کو پاکستان داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی، فوجیوں کے ہتھیار اور تمام آلات بھی افغان حکام کے حوالے کیے گئے۔

روانگی کے وقت گفتگو کرتے ہوئے افغان فوجی کمانڈر کا کہنا تھا کہ ’پاک فوج اور پاکستان کی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نے ہمارا ہر طرح سے خیال رکھا، پاک فوج کی مہمان نوازی کو کبھی نہیں بھول سکتے‘۔

واضح رہے کہ چترال کے ارندو سیکٹر کے پاس پاک افغان بارڈر پر تعینات افغان فوجی کمانڈر نے پناہ کیلئے پاک فوج کے ساتھ رابطہ کیا تھا جس میں افغان فوج اور بارڈر پولیس کے پانچ افسروں سمیت چھیالیس اہلکار محفوظ راستے کی تلاش میں تھے۔

Comments

- Advertisement -