جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

افغان صوبے غزنی میں دھماکا، بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے صوبے غزنی میں بم دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں دائکنڈی سے آنے والی مسافر بس کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

گورنرغزنی کے ترجمان عارف نوری کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان، ملٹری کیمپ پر خودکش حملہ، پانچ فوجی زخمی

افغان حکام کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی گئی ہے تاہم طالبان کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 19 نومبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری کے تربیتی مرکز پر خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ 2 نومبر کو افغانستان کے دو صوبوں میں بم دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں