جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ میں شکست پر بوکھلائے بھارتیوں نے ’’غلط ایڈم زمپا‘‘ پر غصہ نکال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد پورے انڈیا میں صف ماتم بچھا ہوا ہے ایسے میں بوکھلائے بھارتیوں نے اپنا غصہ غلط ایڈم زمپا پر نکال دیا۔

آسٹریلیا نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں میزبان بھارت کو اس کی سر زمین پر سوا لاکھ بھارتی تماشائیوں کے سامنے دھول چٹاتے ہوئے 6 وکٹوں سے با آسانی فائنل میچ جیت کر بلیو شرٹس کے تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔

اس شکست کے بعد پورے بھارت میں حسب روایت صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ جذباتی بھارتی اپنی ٹیم پر تنقید کے ساتھ انہیں شکست کا زخم دینے والی آسٹریلوی ٹیم کے خلاف بھی اوچھے ہتھکنڈے اور مغلظات کا استعمال کر رہے ہیں لیکن اس سب میں وہ اپنے ہوش وہواس کھو بیٹھے ہیں۔

- Advertisement -

ایسے ہی کچھ جذباتی بھارتیوں نے اپنی بھڑاس نکالنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور میگا ایونٹ کے راؤنڈ میچز میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کو فائنل کے بڑے اسٹیج تک پہنچانے والے اسپنر ایڈم زمپا پر اپنا سارا غصہ نکال دیا اور انہیں گالم گلوچ دینا شروع کر دی۔

خیال رہے ایڈم زیمپا نے فائنل میں ایک وکٹ حاصل کی جبکہ انہوں نے دوران فیلڈنگ انڈین اوپنر شبھمن گِل کا کیچ پکڑ کر اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی تھی۔

تاہم جذبات میں ہوش کھو دینے والے بھارتیوں نے جس ایڈم زمپا کو آسٹریلوی کرکٹر سمجھ کر سوشل میڈیا پر ٹرول کیا وہ حقیقت میں یورپی ملک سلوواکیا کا ایڈم زمپا تھا جس کا آسٹریلیا یا کرکٹ ٹیم سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایڈم زمپا کو ٹرول کرنے والے بھارتیوں کو منہ کی کھانی پڑی۔

واضح رہے کہ بھارتی صارفین کا اپنی ٹیم کی شکست پر یہ غیر اخلاقی رویہ پہلی بار نہیں۔ وہ فائنل کے پلیئر آف دی میچ ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور ایک برس کی بیٹی کو بھی ہراسیت، گالم گلوچ اور دھمکیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ صرف یہ ہی نہیں، ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد انڈین ٹیم کے مداح گلین میکسویل کی انڈین نژاد آسٹریلوی اہلیہ وِنی رامان کو بھی نفرت اور دھمکی آمیز مسیج بھیج رہے ہیں۔

ورلڈ کپ ٹرافی مچل مارش کے پیروں تلے دیکھ کر بھارتی آگ بگولہ

بھارتی فینز کی نفرت کا نشانہ ویرات کوہلی بھی بن چکے ہیں جب گزشتہ سال ان کی ایک سالہ بیٹی کو ریپ کرنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں