ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف سے جلد نئے قرض پروگرام کیلیے معاہدہ ناگزیر قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی ایم ایف سے جلد نئے قرض پروگرام کے لیے معاہدہ کو ناگزیر قرار دے دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں نگراں حکومت نے نئی حکومت کیلئے معاشی روڈ میپ وضع کردیا ہے۔

رپورٹ میں ایف بی آرمیں اصلاحات پر زور دیا گیا ہے جبکہ پی آئی اے سمیت خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری پر بھی زور دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وزارت خزانہ کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ سخت اورغیر مقبول فیصلوں سے معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، نئی حکومت ایف بی آر کی تنظیم نو کیلئے ضروری اصلاحات کرے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں میں گورننس، مالی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، مشکل اصلاحات کیلئے آئی ایم ایف سے میڈیم ٹرم سہولت لینا ہوگی۔

آؤٹ رپورٹ کے مطابق نگراں حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت اہداف پورے کیے، رواں ماہ مہنگائی 25.5 فیصد تک رہنے، آئندہ ماہ 24.5 فیصد تک رہے گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ہدف کے لیے سبسڈیز کو محدود کیا گیا ہے جبکہ پہلے 7 ماہ میں برآمدات 9.3 فیصد اضافے سے 18 ارب ڈالرز ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نان ٹیکس ریونیو میں 116.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جولائی تا دسمبر 1979 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں