پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

پاکستان کے قرضے آمدنی سے زیادہ ہوگئے ہیں، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال: وفاقی وزیرپلاننگ اینڈڈیولپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قرضےآمدنی سے زیادہ ہو چکے ہیں، ایک اناڑی کوپاکستان کی کنجیاں دی گئیں تواس نے معیشت کو تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپلاننگ اینڈڈیولپمنٹ احسن اقبال نے علاقہ احمد نگر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے ہماری حکومت کو ختم کیا گیا اور ایک اناڑی کوپاکستان کی کنجیاں دی گئیں تواس نےمعیشت کوتباہ کردیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کےقرضےآمدنی سےزیادہ ہو چکےہیں، پاکستان کے اندرجوبھی ترقی کامنصوبہ بناوہ ن لیگ نے بنایا ہے۔

- Advertisement -

9 مئی کے واقعات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کو منظم منصوبے کے تحت پاکستان کے شہیدوں کی توہین کی گئی، جناح ہاوس جلا کر قائداعظم کی روح کو جلایا گیاہے ، یہ لوگ کسی معافی کے حقدار نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انقلاب کے دعوے کرنے والے ایک دن کی جیل پرعلیحدہ ہوئے، ریت کاقلعہ کےمحاورےکواب پی ٹی آئی کاقلعہ لکھنا پڑے گا۔

احسن اقبال نے بتایا کہ میں نےگولی کھائی جیل بھی گیا لیکن نہ پارٹی چھوڑی نہ سیاست چھوڑی م انقلابی بننے والے ایک ایف آئی آر پر کانوں کوہاتھ لگا کرپارٹی چھوڑ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں