پاکستان کے معروف اداکار احسن خان اور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی ویڈیو اور فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار احسن خان اور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہے جس میں دونوں فنکار پاکستان کے ایک مشہور برانڈ کے لیے اکٹھے کام کرتے نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
دونوں فنکار وں نےخوبصورت لباس زیب تن کرکے فیشن میگزین اور پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، کام کے بعد دونوں ممالک کے فنکاروں نے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے کہ سونم باجوہ بھارت کی معروف پنجابی اداکارہ ہیں، وہ اسے قبل متعدد بار پاکستان آنے اور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


