10.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

امدادی ٹرک رفح راہداری کے ذریعے غزہ میں داخل ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

مصر کے مقامی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے 20 ٹرک رفح راہداری کے ذریعے غزہ میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں داخل ہونے والے 20 ٹرکوں میں ادویات، طبی سامان اور خوراک کی محدود مقدار موجود ہے۔

مصر کے مقامی میڈیا کا اس سے قبل بیان سامنے آیا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے ٹرکوں کے داخلے کے لیے رفح راہداری کھولنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

مصر کے مقامی میڈیا پر دکھائی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی سامان سے لدے ہوئے ٹرک راہداری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ جس سے ظاہر ہے کہ یہ تمام تیاری ٹرکوں کو مصر سے غزہ داخل ہونے کی اجازت کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ غزہ مصر سرحد ممکنہ طور پر آج کھل جائے گی اور اس اقدام سے شاید غیرملکیوں کو بھی غزہ چھوڑنے کا موقع فراہم ہوجائے۔

امریکی سفارتخانے کی سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا گیا ہے کہ انہیں موصول ہونے والی معلومات کے مطابق رفح راہداری صبح دس بجے کھول دی جائے گی۔ یہ بھی وضاحت دی گئی کہ ’ہمیں نہیں معلوم کہ یہ راہداری غیرملکی شہریوں کے غزہ سے نکلنے کے لیے کب تک کھلی رہے گی۔‘

دوسری جانب اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اسپتالوں، شہری آبادیوں اور عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، شہداء کی تعداد 4300 سے تجاوز کرچکی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے قدیم ترین گرجا گھر پر بھی بمباری کی گئی ہے، جس کے باعث چرچ میں پناہ لینے والے 10 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی پر اسرائیلی بمباری میں 30 فیصد سے زیادہ مکانات منہدم ہوچکے ہیں، اسرائیلی ظلم کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں