اشتہار

آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مہندی رنگ کے مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں گلوکارہ نے کپڑوں کی میچنگ کا دوپٹہ بھی پہن رکھا ہے۔

- Advertisement -

آئمہ بیگ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ ماہ پہلے کی تصاویر ہیں۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی آئمہ بیگ نے گلابی گوٹ اور بلیو جینز میں موبائل فون تھامے تصاویر شیئر کیں تھی جو وائرل ہوگئی تھیں۔

آئمہ بیگ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’لندن نائٹس‘ لکھا تھا۔

گلوکارہ متعدد گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں حال ہی میں انہوں نے کیفی خلیل کا گانا ’مجھے پیار ہوا تھا‘ گنگنایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

رواں ماہ آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کا گانا ‘وش ملے‘ ریلیز ہوا تھا جسے لاکھوں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا تھا۔

تین منٹ 37 سیکنڈز کے گانے کی ہدایت کاری کے فرائض عدنان قاضی نے انجام دیے جبکہ ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے گانے میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ پرفارم بھی کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں