21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ایشوریا رائے نے بچن ہاؤس چھوڑ دیا، بھارتی میڈیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ابھیشیک بچن سے طلاق کی خبروں کے بعد ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑ کر علیحدہ گھر میں رہائش اختیار کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

بالی وڈ شادیز کی رپورٹ مین دعویٰ کیا گیا کہ ایشوریا رائے نے بچن ہاؤس چھوڑ دیا ہے اور وہ اس سے متصل گھر میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

پچھلے کچھ دنوں سے بچن خاندان میں مسائل کی خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم ایشوریا رائے یا ابھیشیک بچن کی جانب سے کوئی ردعمل نہین دیا گیا، یہاں تک کہ امتیابھ بچن اور جایا بچن بھی خاموش نظر آئے۔

- Advertisement -

متعلقہ: کیا ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن میں روزانہ لڑائی ہوتی ہے؟

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان کچھ سالوں سے مسائل ہیں لیکن جوڑا بیٹی کی وجہ سے ساتھ رہنے پر مجبور ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشوریا رائے نے علیحدہ گھر میں رہائش اختیار کر لی ہے اور وہ زیادہ تر وقت اپنی والدہ کے ساتھ گزار رہی ہیں، ان کا سسرال والوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

ایشوریا رائے اور ان کی ساس جایا بچن کے درمیان بھی مسائل ہیں جس کی وجہ سے وہ کئی سالوں سے آپس میں بات چیت نہیں کر رہے۔ طویل عرصے سے ساس بہو کو کسی تقریب میں ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

چند روز قبل خبریں سامنے آئیں کہ امیتابھ بچن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بہو ایشوریا رائے کو ان فالو کر دیا۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں بیٹی آردھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں