اشتہار

اکشے کمار نے شہریت چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’کھلاڑی‘ کے لقب سے پہچان بنانے والے سُپر اسٹار اکشے کمار نے کینیڈین شہریت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اکشے کمار کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ انہوں نے انڈسٹری کو درجنوں کامیاب فلمیں دیں لیکن اس کے باوجود لوگ ان کی کینیڈین شہریت پر تنقید کرتے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار نے بتایا کہ مجھے بُرا لگتا ہے جب لوگ بغیر کچھ جانے میری کینیڈین شہریت پر تنقید کرتے ہیں، میرے لیے انڈیا ہی سب کچھ ہے، میں نے دولت اور عزت یہیں سے کمائی۔

- Advertisement -

متعلقہ: اکشے کمار نے انوکھا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

سُپر اسٹار نے بتایا کہ 1990ء میں میری 15 فلمیں فلاپ ہوئیں جس کے بعد میں کافی مایوس ہوگیا تھا، اُس وقت کینیڈا میں موجود میرے دوست نے کہا کہ یہاں آ کر کام کرو، اور یوں میں نے کینیڈا میں شہریت کیلیے درخواست دی۔

’اُسی دوران خوش قسمتی سے میری دو فلمیں کامیاب ہوگئیں۔ میرے دوست نے مشورہ دیا کہ اب انڈیا میں رہ کر ہی آگے بڑھو۔ مجھے مزید فلمیں ملنے لگیں لیکن کام کی وجہ سے مجھے یاد ہی نہیں رہا کہ میرے پاس کینیڈا کا پاسپورٹ بھی ہے۔‘

میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا اب آپ کینیڈین شہریت چھوڑ رہے ہیں؟ اکشے کمار نے جواب میں بتایا کہا کہ ’ہاں! میں شہریت چھوڑ رہا ہوں اور اس کیلیے میں نے باضابطہ طور پر درخواست دے دی ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں