19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

علیمہ خان کا فارم 45 کی بنیاد پر 180 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے فارم 45 کی بنیاد پر 180 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نےفیصلہ کرلیا ہے ، اب اپنےنمائندے خود چنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری کو ملک میں انقلاب آگیا، لوگوں نے فیصلہ کرلیا اب وہ اپنے نمائندے خود چنیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے نواز شریف کی تقریر کے حوالے سے کہا کہ کل وکٹری اسپیچ ہو رہی تھی،لگ رہاتھا جوفیملی کھڑی ہے اسےشرم آ رہی ہوگی، ہمارے ووٹ چوری ہوئےہیں ،مینڈیٹ واپس دیا جائے، وہ پرانا زمانہ تھا کہ لوگ 5 ہزار روپے پر ووٹ ڈلواتے تھے۔

- Advertisement -

علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ ہمارے امیدواروں کے پاس 180 سیٹوں کے فارم 45 موجود ہیں ، الیکشن کمیشن اندرونی جھگڑا حل کرے، ہمارے فارم 45 ہاتھوں میں ہیں ، اب ہمارے لوگوں سے فارم 45 چھیننے کیلئے ریڈ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امیدواروں کو ٹکٹ بانی پی ٹی آئی نے امانت کے طور پر دیا ، امیدواروں کودی گئی امانت بانی پی ٹی آئی کی نہیں عوام کی ہے۔

علیمہ خان نے خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ کوئی آزاد امیدوار استحکام پارٹی میں گیا تو لوگ خود ان سے حساب لیکر اپنا ووٹ واپس لے لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں