بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ نظام کو ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت سیکڑوں لوگ بیس مہینے سے تفتیشی افسر کی وجہ سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تب بھی پتا تھا ہم بے قصور ہیں اور آج بھی علم ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بتایا تھا کہ بانی اگلے ہفتے آرمی چیف عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور چیف جسٹس عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔
علیمہ خانم نے کہا تھا کہ یہ سارے خط اوپن ہیں اور عوام ان خطوں کو پڑھ رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف فوج اور قوم کو ایک ہونا ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان نے آرمی چیف کے نام دو خط لکھے تھے۔