اشتہار

علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع کی گواہ سے جواب طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہائیکورٹ نے اداکار و گلوکار علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع کی گواہ لینہ غنی سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ علی ظفر نے لینہ غنی کے خلاف گزشتہ روز درخواست دائر کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے علی ظفر کی جانب سے لینہ غنی کے خلاف کارروائی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے.

عدالت نے فریقین کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

علی ظفر نے گزشتہ روز ہائیکورٹ میں وکیل علی سبطین کےتوسط سےدرخواست دائر کرتے عدالت سے لینہ غنی کے خلاف کارروائی کی استدعا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر نے میشا شفیع کی گواہ کیخلاف درخواست دائر کردی

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ لینہ غنی سول کورٹ دعویٰ میں میشا شفیع کی گواہ ہے، سوشل میڈیا پرمہم چلانےپر لینہ غنی کے خلاف کارروائی کیلئےایف آئی اے کو درخواست دی جس پر لینہ غنی نے غلط بیانی کرکے کارروائی رکوانے کیلئے جوابی درخواست دائر کردی۔

درخواست گزار کے مطابق لینہ غنی نے جھوٹی درخواست دائر کرکے عدالت کو گمراہ کرنےکی کوشش کی لہذا لاہورہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ لینہ غنی کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو لاہو ہائیکورٹ نے گلوکار علی ظفر کے خلاف گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی تھی، میشا شفیع نے ہراساں کرنے کی اپیل مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔

اس سے قبل راک اسٹار علی ظفر پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے معافی مانگ لی تھی ، صوفی نے گزشتہ برس میشاشفیع کےالزامات کے بعد علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں