تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سانحہ مچھ: وفاقی وزرا لواحقین سے ہونے والا معاہدہ سامنے لے آئے

اسلام آباد: سانحہ مچھ کے بعد لواحقین سے مذاکرات کرنے والے وفاقی وزرا دھرنا شرکا کے مطالبات کو منظر عام پر لے آئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ رہے مطالبات اور یہ رہا معاہدہ جو پچھلے دو دن سے تیار ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر شہداء کے اہل خانہ سے بات کی، وہ اپنے پیاروں کی تدفین چاہتے ہیں، ان کی جانب سے دئیے گئے مطالبات منظور ہوئے دو روز گزر چکے ہیں، تمام مطالبات تسلیم ہونے کے باوجود بھی وہ کون سے عناصر ہیں جو ان بے گناہ شہیدوں کی لاشوں پہ سیاست کر رہے ہیں؟۔

علی زیدی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ اگرچہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں چکا سکتا، مگر یہ بتاتا چلوں کے معاوضے کی رقم میں کافی اضافہ کر دیا گیا ہے، وقت کے ساتھ باقی چیزیں بھی کھل کے سامنے آ جائیں گی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ

مجھ پے لازم ہے کہ حق بات کا پرچار کروں
میرے شجرے میں حسین ؑ ابن علی ؑ لکھا ہے

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کی جانب سے بھی اسی طرح کا ٹوئٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پانچ جنوری کو مچھ بلوچستان میں گیارہ کان کنوں کے لرزہ خیز قتل کے بعد دھرنا دینے والے مظاہرین کے ساتھ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے مذاکرات ناکام ہوئے تھے، مظاہرین نے مطالبہ تھا کہ وزیر اعظم عمران خان دھرنے میں خود تشریف لائیں، تب تک دھرنا جاری رہے گا۔

آج اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہمارےہزارہ کےلوگ بڑی مشکل میں بیٹھےہوئے ہیں، ان کے تمام مطالبات ہم مان چکے ہیں ، تدفین کیلئے وزیراعظم کی آمد کی شرط رکھنا مناسب نہیں ، لواحقین آج تدفین کریں تو آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: لواحقین تدفین کریں، گارنٹی دیتا ہوں آج ہی کوئٹہ آؤں گا، وزیراعظم 

عمران خان نے کہا کہ مچھ واقعے کے بعد وزیر داخلہ کوکوئٹہ بھیجا ، وزیرداخلہ کے بعد پھر 2وفاقی وزرا کو لواحقین سےتعزیت کیلئے بھیجا، مجھے پتہ ہے ان کیساتھ ظلم ہوا ہے، کل تک ان کے تمام مطالبات ہم مان چکے ہیں، ان کاایک مطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں تو تدفین کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی ملک میں نہیں ہوتا کہ وزیراعظم کو بلیک میل کریں، میں نے کہا ہے یہ جیسے ہی تدفین کریں گے تو میں کوئٹہ جاؤں گا، آج تدفین کریں تو آج ہی کوئٹہ جاؤں گا۔

Comments

- Advertisement -