27.2 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

تحریک انصاف کا آج ڈی آراو دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح بروز جمعرات پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان ڈی آراو دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے یہی کہہ رہے ہیں کہ انتخابی نتائج تبدیل ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے نتائج کے مطابق2یوسی مزید ہمارے پاس آگئی ہیں، 80سے82یوسی ہم جیتے ہوئے ہیں، الیکشن تحریک انصاف نے الیکشن لڑا جبکہ جماعت اسلامی نے مارکیٹنگ اچھی کی۔

- Advertisement -

علی زیدی نے کہا کہ آج جو حملہ پی ٹی آئی کارکنان پر کیا گیا اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، میڈیا کے دوستوں کے سر پرپتھر لگے، پتھراؤ کے لیے باقاعدہ پلان بنایا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی شہید بینظیربھٹو کے ساتھ ہی دفن ہوگئی تھی، موجودہ پیپلزپارٹی صرف زرداری مافیا ہے،

ڈی آراو آفس کیماڑی کے باہرجب ہم پریس سے بات کرنے لگے تو پتھراؤ کیا گیا، ڈر ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے بعد زرداری مافیا خوف کی علامت نہ بنے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ حالات پر توجہ نہیں دی گئی تو کراچی نہیں بلکہ پاکستان ڈوبے گا، دادو میں ہمارے لوگوں کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں