منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

’اب تو بچن ہی بننا ہے‘ عالیہ بھٹ اور ویڈانگ رائنا کی فلم ’ جگرا‘ کا ٹیزر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف ادکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار ویڈانگ رائنا کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’جگرا‘  کا جذبات سے بھرپور ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عالیہ بھٹ نے اپنی نئی فلم ’جگرا‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کیا، جس میں عالیہ بھٹ اپنے بھائی کی حفاظت کیلئے کوئی بھی خطرہ مول لینے کے لیے تیار نظر آرہی ہیں۔

ٹیزر کا آغاز ایک ڈرامائی انداز میں ہوتا ہے جس میں عالیہ بھٹ کو جذبات کی گہرائی کے ساتھ شدید ایکشن میں دیکھا گیا، فلم میں وہ ایک ایسے کردار کا کردار ادا کر رہی ہے جس کی زندگی میں ہنگامہ ہے۔

- Advertisement -

ٹیزر میں عالیہ بھٹ کو اپنے بھائی کو پولیس کی قید سے آزاد کروانے کے لیے گولیوں سے بچتے ہوئے اور مخالفین سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا۔

عالیہ بھٹ کے کردار کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے زبردست چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو کہانی کو آگے بڑھاتے ہیں۔

ایک سین میں اداکار منوج پہوا عالیہ بھٹ سے کہتے ہیں کہ ’بچن نہیں بننا بلکہ بچ کر نکلنا ہے، جس کے جواب میں عالیہ کہتی ہیں کہ اب تو بچن ہی بننا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

ٹیزر کے پسِ منظر میں مقبول گانا پھولوں کا تارا چل رہا ہوتا ہے جو بہن بھائی کی محبت کی عکاسی کرتا ہے، وسن بالا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ویڈانگ رائنا نے عالیہ بھٹ کے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

عالیہ بھٹ اور اداکار ویڈانگ رائنا کی فلم کے ٹیزر نے ہی مداحوں کو جذباتی کردیا ہے، اس فلم کو اگلے ماہ 11 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں