اشتہار

حیرت انگیز ساحل جہاں کا پانی ہی آئینہ ہے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کا چی چی بوگا ہاما کے ساحل پر اگر آپ کھڑے ہو کر خود کو پانی میں دیکھیں گے تو ایسا لگے گا جیسے آپ خود کو شیشہ میں دیکھ رہے ہوں۔

جاپان کے کاگاوا ریجن میں واقع شہر مائیٹویو کے قریب یہ ساحل اپنی خوبصورتی کے لیے اس قدر مشہور ہے کہ یہاں سیاح بڑی تعداد میں یہ منظر دیکھنے آتے ہیں اور یہاں اپنی تصاویر کلک کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا اسٹارز نے اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ہے لیکن یہ کہانی 2016 اس وقت شروع ہوتی ہے جب مائیٹویو شہر کی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں اور سیاحوں کو ایک مقابلے کیلئے اپنی تصاویر بھیجنے کا کہا گیا۔

- Advertisement -

ان میں سے ایک طالبعلم کی شاندار تصویر نے دنیا بھر کو حیران کردیا جس میں ساحل پر اتھلے پانی میں لوگوں، سورج اور آسمان کے عکس سے یوں لگ رہا تھا کہ جیسے نچلی طرف شفاف آئینہ لگا ہے۔

اس کے بعد شہری انتظامیہ کی ویب سائٹ پر چی چی بوگاہاما کی انتظامیہ نے اس ساحل کی خوبصورت تصاویر لینے کے لیے مزید تفصیلات اور تجاویز فراہم کیں جس کے بعد چند دنوں میں 40 ہزار سے زائد افراد نے اس ساحل کا دورہ کیا اور ناقابل فراموش تصاویر کھینچیں۔

اسے جاپان کی یویونی جھیل بھی کہا جاتا ہے، بولیویا میں واقع یویونی جھیل میں بھی اسی طرح کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے ایسے مناظر کی وجہ ساحل پر زیادہ تر وقت کم گہرا پانی کو قرار دیتے ہیں، اس ایک کلومیٹر طویل جاپانی ساحل پر زیادہ تر وقت کم گہرا پانی جمع رہتا ہے جس میں اطراف کا عکس پڑتا رہتا ہے۔ اس طرح پانی ایک آئینے کا کام کرتا ہے اور جو بھی تصویر لی جائے تو فرش پر پانی کی بجائے شفاف آئینے کے عکس کا گمان ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں