ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

اننیا پانڈے سوشل میڈیا پر کس کی پوسٹ دیکھتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کا کہنا ہے کہ وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ ماضی کی مقبول اداکارہ زینت امان کی پوسٹس دیکھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اننیا پانڈے نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ مجھے انسٹاگرام پر زینت امان کے لکھے گئے کیپشن بہت پسند ہیں۔

اننیا نے بتایا کہ زینت امان وہ شخصیت ہیں جن کا سوشل میڈیا پر میں سب سے زیادہ پیچھا کرتی ہوں، ان کی تمام پوسٹس اور تحریریں بہت دلچسپ ہوتی ہیں۔

اننیا پانڈے کا کہنا تھا کہ اگر زینت امان پرانے زمانے کے کسی فلم سیٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں تو میں وہ فلم ضرور دیکھتی ہوں۔

اننیا پانڈے کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ایک عام لڑکی بننے کی کوشش کرتی ہیں، شوٹنگ کے لیے میک اپ میں ہونا ضروری ہے لیکن جب اداکاری نہیں کررہی ہوتی تو ریل بغیر میک اپ کے شیئر کرتی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ صرف ان مصنوعات کی تشہیر کرتی ہیں جو وہ اپنے لیے استعمال کرتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں سب کے بارے میں سب کچھ جاننا چاہتی ہوں مجھ میں ایک پیچھا کرنے والے کی ساری صلاحیتیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری شخصیت کی اس خوبی کی وجہ سے مجھے اداکاری میں بھی بہت مدد ملی، میں ‘ڈریم گرل 2’ کی عکسبندی کیلئے متھورا گئی تو وہاں کے لوگوں کو بہت توجہ سے دیکھا اور ان کے انداز گفتگو پر غور کیا، پھر وہی سب اپنے کردار میں استعمال کیا۔

واضح رہے کہ اننیا پانڈے کی فلم ’ڈریم گرل 2‘ آج سنیما گھروں کی زینت بنی ہے جس میں ان کے ہمراہ ایوشمان کھرانا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں